Posts

Showing posts from May, 2020

سعودی حکومت کا عید کے چاند سے متعلق اعلان

Image
ریاض: سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس پر سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

colonel's wife - کرنل کی بیوی

Image

کمبوڈیا کورونا پر قابو پانے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا

Image
کمبوڈیا کورونا پر قابو پانے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا :پنوم پن  کبوڈیا کورونا وائرس کو جڑ سے مکمل اکھاڑ پھینکنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے تاہم اب بھی تمام تر پابندیاں اور احتیاطی تدابیر برقرار رکھی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم ایشیا کے ملک کمبوڈیا میں 27 جنوری سے 12 اپریل تک کورونا وائرس کی 122 مریضوں میں تصدیق ہوئی تھی تاہم اس مہلک وائرس سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی، کورونا وائرس میں مبتلا آخری مریضہ کو بھی اسپتال سے صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ کمبوڈیا میں 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں لیکن 12 اپریل سے کورونا وائرس کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے اس کے باوجود کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کی جانے والے تمام احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں اسکولوں کی بندش، قرنطینہ اور سخت سرحدی اور داخلی نگرانی شامل ہیں۔ کمبوڈیا کے وزیر صحت مام بیون ہینگ نے کورونا پر قابو پانے کے باوجود احتیاطی تدابیر کو اختیار کیے رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری محتاط رہیں اور بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔ سرحدی چیک پوائنٹس، ہوائی

جب تک ویکسین تیار نہیں ہوتی کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا، وزیراعظم

Image
جب تک ویکسین تیار نہیں ہوتی کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا، وزیراعظم   نیوز کے مطابق ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک پر مشکل وقت آیا  ہے، اس وبا کے باعث امیر ممالک کا بھی برا حال ہے، تاہم پاکستان میں حالات مغربی ممالک جیسے نہیں، وہاں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت کم ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کورونا ایک سال رہے گا، کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا، قوم مل کر اس وبا کا مقابلہ کرے گی، ماضی میں بدقسمتی سے پاکستان میں صحت کے شعبے پر ذیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

فیس بک کے میسج کو بغیر سین کے کیسے پڑھا جاسکتا ہے؟‌طریقہ جانیں

Image
مشہور زمانہ اور سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ فیس بک کے بیشتر صارفین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے دوست کا بھیجا گیا میسج پڑھ لیں اور اُسے معلوم بھی نہ ہوسکے۔ جب ایک صارف دوسرے دوست کو پیغام بھیجتا ہے اور سامنے والا اُسے پڑھ لیتا ہے تو اُس پر سین Seen لکھا آجاتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ پیغام کو دیکھ لیا گیا ہے۔ مگر کئی صارفین یہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ میسج کو پڑھ لیں اور اس کا سامنے والے کو علم بھی نہ ہوسکے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس طرح میسج پڑھنے کا بہت آسان طریقہ ہے جس کے لئے صارفین کو غیر معروف پلگ ان انسٹال کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس مخصوص پلگ ان کا نام ان سین فار فیس بک (Unseen For Facebook) ہے، جسے گوگل کروم میں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر لیا جائے تو پھر کروم میں فیس بک استعمال کرنے والے صارفین اپنے دوستوں کے پیغام کو خاموشی سے پڑھ سکتے ہیں۔

کیا سورج بھی لاک ڈاؤن میں جانے والا ہے؟ سائنسدانوں نے خوفناک پیشگوئی کردی

Image
عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے اور کورونا وائرس مزید پھیلے جا رہا ہے۔ ایک جانب یہ مسئلہ ہے تو دوسری طرف سائنسدانوں کی جانب سے انتہائی تشویشناک وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ دنیا میں لاک ڈاؤن تو نافذ ہے ہی لیکن کیا اب سورج بھی لاک ڈاؤن میں جانے والا ہے- ڈیلی اسٹار کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج سولر مینیمم (Solar minimum) پیریڈ میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث اس کی حرکت میں کمی آئی ہے اور آئندہ دنوں میں سورج کی تپش مزید کم ہونے جارہی ہے جس سے دنیا کو شدید سرد موسم، زلزلوں اور دیگر قحط جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اسپیس ویدر کے ماہر فلکیات ڈاکٹر ٹونی فلپس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن گزر چکے ہیں لیکن سورج پر سن پاٹس (Sunpots) دکھائی نہیں دئے۔ سورج پر نظر آنے والے سن پاٹس کی جسامت زمین کے برابر ہوتی ہے جو کہ مقناطیسی فیلڈز کہلاتے ہیں جہاں سے انتہائی شدید گرم مقناطیسی لہریں پیدا ہوتی ہیں۔ ان پاٹس کے نظر نہ آنے کا مطلب ہے کہ سورج کی تپش اور روشنی میں کمی واقع ہو گی، جو گزشتہ 100دن سے ریکارڈ کی جا رہی ہ

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایشیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا جبکہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد۔

Image
بھارت میں اب تک ایک لاکھ سے زائد تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا سے اب تک 3 ہزار 163 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 39 ہزار افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد اضافے کے بعد 1 لاکھ 1 ہزار 139 تک پہنچ گئی۔ بھارتی حکام کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران شہروں اور قصبوں سے ہجرت کرنے والے مزدوروں کی اپنی آبائی ریاستوں میں آمد کے بعد انفیکشن کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح کے حوالے سے بات کی جائے تو کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 48 لاکھ 36ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 19 ہزار 213 تک ہوگئی ہے۔ تاہم پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 45 ہزار 898 ہے، جس میں سے 985 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 13 ہزار 101 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔